خاتم النبیینؐ کی قرارداد پر عمل کرانے کا فیصلہ: حضرت فاطمہؓ کی حرمت کے لئے قرارداد
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ2020-21پر عام بحث مسلسل8ویں روز جاری رہی قومی اسمبلی کا اجلاس مجموعی طور پر9گھنٹے تک جاری رہا سپیکر اسد قیصر نے ڈیڑھ گھنٹے، ڈپٹی سپیکر قاسم سوری 3گھنٹے اور بقیہ وقت پینل آف چیئرمیں نے اجلاس کی صدارت کی38ارکان نے بجٹ پر بحث میں حصہ لیاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ''خاتم النبیینؐ" سے متعلق متفقہ طور پر منظور ہونیوالی قرار دادپر عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا، سپیکر نے مرکزی و صوبائی حکومتوں کو قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے خط لکھ دیا ہے قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے پیش کی مسلم لیگ ن کی طاھرہ اورنگزیب کورونا سے صحتیاب ہوکر قومی اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئیں جب کہ سینیٹ کا اجلاس وفاقی بجٹ 2020-21 بارے میں 52سفارشات منظور کر کے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا یہ سفارشات سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے خزانہ نے6روز تک مسلسل 25گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاسوں میں متفقہ طور منظو ر کیں جنہیں سینیٹ نے بھی متفقہ طور پر آپٹ کر لیا بدھ کو4سینیٹرز نے بحث میں حصہ لیا جب کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بحث کو سمیٹا بعد ازاں چیئرمیں سینیٹ صادق سنجرانی نے 13سینیٹرز کو پ 37منٹ تک عوامی مسائل پر بات کرنے کا موقع دیا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی بجٹ پر تھکا دینے والی بحث میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نوک ٹوک بھی ہوتی رہی وزیراعظم لاڑکانہ گئے اور ہرن کے روسٹ کھائے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ اگر جنرل ضیا کا بدترین مارشل لا پی پی ختم نہیں کرسکا اب بھی کسی سیاسی جماعت کو ختم نہیں کیا جاسکتا کل خواجہ شیراز اور وزرا نے جو کچھ کہا وہ بتا رہا اگلے دن کیا آرہے ہیں وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کراچی طیارہ حادثہ رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی مسلم لیگ(ن)کے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ ایوان میں کسی کی تضحیک نہیں ہونی چاہیے ،ایوان کے تقدس کے لیے سپیکر کا بھرپور ساتھ دیں گے ،میری تحریک استحقاق آپکے پاس موجود ہے ،بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف پاکستان واپس آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،نواز شریف اور اْنکے بچوں کی ٹکٹ ہم بک کروا کر دینے کو تیار ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے محمد عمران شاہ نے کہا کہ اشرف جلالی کی جانب سے خاتون جنت کے خلاف توہین پر ذمہ دار کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیراعظم لاڑکانہ گئے اور روسٹ ہرن کھائے،وزیراعظم ہسپتالوں میں نہیں جاتے جہاںزندگی کی جنگ لڑی جارہی ہے مسلم لیگ(ن)کی مہناز اکبر عزیز نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا کے گیارہ ہزار مریض ہیں جن میں سے اڑھائی ہزار کی عمر ایک سے سولہ سال ہے۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ سے 7 ارکان قومی اسمبلی نے این آر او مانگا ہے ، ایک اس وقت ایوان میں بیٹھا ہوا ہے، یہ لوگ یہاں پرمنتیں اورپیچھے سازشیں کرتے ہیں، میں تو ڈاکٹر عباداللہ سے دس کروڑ روپے قوم کا نکلوا چکا ہوں ،66کروڑ پر حکم امتناعی ہے ،اگر میں برا ہوں تومیرے گھر کے باہر آکر منتیں کیوں کررہے تھے، شگفتہ جمانی نے کہا کہ ایوان میں بات نہیں کرنی دی جا رہی،ہماری دل آزاری کی جاتی ہے۔اس پر پینل آف چیئر امجد نیازی نے کہا کہ شازیہ مری ایوان میں موجود نہیں،وہ آئیں گی تو خود بات کریں گی ، حکومت’’ سپردگی ‘‘کے مرحلے میں ہے،ملک میں جمہوریت،انصاف ،معیشت اور معاشرت کا بحران ہے،جتنا بے توقیر عمران خان کی حکومت نے پارلیمان کوکیا تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ہے۔