تعلیم گھر‘ ٹیلی سکول کے ذریعے عملی سرگرمیاں جاری رہنی چاہئیں: وقاص رشید
وہاڑی‘ بورے والا (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ تعلیم گھر اور ٹیلی سکول کے ذریعے طلبا و طالبات کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں اور وہ گھروں میں رہ کر اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اے ای اوز اپنے اپنے مراکز میں بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے رہیں اسی طرح ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کو بھی ساتھ ملا کر ان سے کام لیا جائے سکولوں میں کلین اینڈ گرین مہم کو جاری رکھا جائے جو پودے لگائے گئے ہیں انکی نگہداشت کی جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت لوکل پلاننگ بورڈ کا اجلاس ہوا ۔ ا جلاس میں میونسپل سروسز پروگرام کے تحت میونسپل کارپوریشن بوریوالا کی 4کروڑ 50لاکھ ،تحصیل کونسل میلسی کے 2کروڑ 50لاکھ روپے کے ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ ٹریفک حادثات میں روک تھام کے حوالہ سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو بہترانداز میں چلانے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری انتہائی ضروری ہے گاڑیوں کے روٹ اور پرمٹ کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔