پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ورلڈ کپ کے بولنگ چارٹ میں دوسرے نمبر پر آگئے
لندن(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر ورلڈ کپ کے بولنگ چارٹ میں دوسرے نمبر پر آگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اوورز میں 49 رنز دیکر2 وکٹیں لیں، اسطرح حالیہ میگا ایونٹ میں ان کے شکاروں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی، ان کے علاوہ جوفرا آرچر اور مچل اسٹارک بھی یکساں طور پر 15،15 شکار کرچکے ہیں، پروٹیز کیخلاف 3 وکٹیں اڑانے والے دوسرے قومی بولر وہاب ریاض کے مجموعی شکار8 ہوگئے۔