پاکستان فزیکل ڈس اہبیلیٹی کرکٹ ٹیم کا ٹرینگ اینڈ فٹنس کیمپ کا آغاز آج نیشنل اسٹڈیم میں ہوگا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) انگلینڈ میں اگست کے مہینے میں کھیلی جانے والی فزیکل ڈس ابیلیٹیی ورلڈ سیریز 2019 کی تیاری کے سلسلے میں پاکستان فزیکل ڈس اہبیلیٹی کرکٹ ٹیم کا ٹرینگ اینڈ فٹنس کیمپ کا آغاز آج نیشنل اسٹڈیم میں شام 5 بجے ہوگا۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش، انڈیا، افغانستان، پاکستان اور میزبان انگلینڈ سمیت 5 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔اعزازی سیکریٹری PDCA امیر الدین انصاری کے مطابق مزکورہ کیمپ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی کوچ محمد جاوید اور ٹرینر راشد قریشی کی نگرانی میں دو دن 25 اور 26 جون کو ٹرینگ کیمپ میں شرکت کرینگے جبکہ 27 جون کو قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی آفیشل کے ہمراہ UK ویزا آفس جائینگے۔ پاکستان ٹیم 2 اگست کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوگی جبکہ قومی ٹیم میزبان انگلینڈ کے خلاف 5 اگست کو ہونے والے میچ سے ایونٹ اپنے مشن کا آغاز کرے گی۔