آل کراچی نوید شاہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) نیشنل فائٹر فٹبال گرائونڈ کالا پل کینٹ پرینگ ہزارہ فٹبال کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زیراہتمام پہلے آل کراچی نوید شاہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے چھ میچوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔آرگنائزنگ سیکریٹری عنصر جاویدکے مطابق پہلے آل کراچی نوید شاہ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں منگل 25 جون سے اتوار 30 جون کا شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت 25سے30 جون تک کے میچزکا شیڈول اس طرح سے ہونگے۔ منگل25 جون کو ویسٹ کی نیشنل شاہین کا مقابلہ ایسٹ کی کراچی ککرز سے ہوگا۔بدھ 26جون کو شہزاد محمڈن کا سامنا گذری اسٹار سے ، جمعرات27 جون کو ماڑی پور گرین بلوچ کا ٹاکرا ملیر نیشنل سے ہوگا۔جمعہ28 جون کو ڈسٹرکٹ ایسٹ کی چیمپئن اعظم اسپورٹس کے معد مقابل آغا خان جم خانہ کی ٹیم آئے گی۔ہفتہ 29جون کو ینگ قیوم آباد کا سامنا ملیر اسٹار سے اور اتوار30 جون کو سائوتھ کی مشہور ومعروف ٹیم موسی لاشاری کا ٹکرائو ڈسٹرکٹ سینٹرل کی سکیٹن اسٹار ایف سی سے ہوگا۔آرگنائزنگ سیکریٹری عنصر جاوید نے تمام ٹیموں کے آفیشل کو ہدایت کی ہے جو شیڈول جاری کیا گیا ہے اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی اور میچز کینسل نہیں کئے جائیں گے، تمام ٹیمیں مقررہ وقت پر میدان میں آئیں، تاکہ میچ کو مقررہ وقت پر شروع کیا جاسکے ،امید ہے تمام کلبز وقت کی پابندی کریں گے۔