زون چار کلبزرجسٹریشن شروع کلبوں کوفار م جمع کرانے کی ہدایت
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کے سی سی اے زون چار کا اجلاس زون چار کے صدر انتظار احمد کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ززون چار کے سیکریٹری سید مسر ت رضا اور اور کونسل کے ارکان نے شرکت کی ،اجلاس میں زون چار اے ڈویژن لیگ کے بقیہ میچز کو شروع کر نے،زون چار کے سابق چیف چیئر مین ایس ایم عادل کر کٹ ٹورنامنٹ کو یکم جولائی سے کھیلا جائیگا اور کلبز کے رجسٹریشن فارمز کو جلد از جلد جمع کرانے کے اہم فیصلے کئے گئے اس سلسلے میں دو کمیٹیاں قائم کی گئی ،زون چار ٹورنامنٹ کمیٹی کو عتیق صدیقی ہیڈ کرینگے جبکہ امجد علی، محمود خان اور طاہر خان کمیٹی کے ممبران ہونگے جبکہ رجسٹریشن سب کمیٹی میں شاہ شفیع الدین،خالد عباسی اور حسیب احسن شامل ہونگے، تمام کلبز کو ہدایت کی گئی ہے کے اپنے اپنے کلب کے رجسٹریشن فارمز جلد از جلد جمع کرادیں جن کلبوں کو فارم جمع نہیں ہو گا وہ زون چار کا کو ئی بھی ٹورنامنٹ کھیلنے کی مجاز نہیں ہوگا۔