بائونس کلب اوراو میگا کلب فائنل میں پہنچ گئے
کراچی(اسپورٹس رپورٹر )کے بی بی ایس کے زیراہتمام پی ایس ڈبلیو اے کے اشتراک سے منعقد ہونے والا تیسرا کمشنر کراچی باسکٹ بال ٹورنامنٹ باتعاون سندھ اسپورٹس بورڈ کے دونوں سیمی فائنلز کا آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر فیصلہ ہو گیا۔پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن باونس کلب نے کراچی باسکٹ بال کلب کو باآسانی 54-38 پوائنٹس سے شکست دے دی باونس کلب کی جانب سے سیف اللہ شیروانی نے 18 ضیا احمد نے 18 اور محمد منیر نے 16 پوائنٹس اسکور کیئے، جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے اسد امام نے 16 جہانزیب عباسی نے 10 اور زین العابدین نے 8 پوائنٹس اسکور کیئے۔کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں اومیگا کلب نے ممبااسکواڈ کلب کو 56-47 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا، اومیگا کلب کی جانب سے عثمان رحمان نے 18 عثمان خالد نے 18 اور انس اظہر نے 16 پوائنٹس اسکور کیئے، جبکہ ممبا اسکواڈ کلب کی جانب سے نعیم اعوان نے 13 آصف اقبال نے 9 اور کینتھ جانسن نے 9 پوائنٹس اسکور کیئے، ان میچوں میں طارق حسین، جمیل شیخ، سید مصنف شاہ، محمد جاوید خان، عامر غیاث اور ممتاز احمد نے ریفریز کے فرائض انجام دیئے جبکہ عامر شریف، راج کمار اور نعیم احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے، قبل ازین پہلے سیمی فائنل میں باسکٹ بال کوچ زاہد ملک اور دوسرے سیمی فائنل مین کے بی بی اے کے خازن آغا محمد رضا مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر غلام محمد خان، عبدالناصر، محمد یعقوب اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔