گٹکے کی فروخت پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں گٹکے کی فروخت پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں شہر میں گٹکے کی فروخت پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیاکہ کینسر کے مریض نسیم حیدر نے گٹکے کی فروخت پر پابندی کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے نسیم حیدر کو گٹکاکھانے سے ہی منہ کا کینسر ہوا اب وہ زندگی اور موت کی کشمش میں ہے گٹکا فروخت کرنے کی اجازت نہ دی جائے میڈیکل رپورٹس کے مطابق گٹکا کھانے سے کینسر نہیں ہوتا پولیس کو کارروائیوں سے روکا جائے جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو نہیں پتا گٹکا خطرناک چیز ہے اس سے منہ کا کینسر ہوتا ہے اس خطرناک چیز کی فروخت کی اجازت کیسے دے سکتے ہیںعدالت نے گٹکا فروشوں اور شہری نسیم حیدر کی درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔