ڈاکوئوں نے مزاحمت پر ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا
کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران ایک شخص کو گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے بورڈ آفس عبداللہ کالج عزیز میڈیکل کے سامنے موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 42 سالہ بخت محمد ولد نور محمد کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ مضروب کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔