پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے کی ضرورت ہے: حنیف طیب
کراچی (نیوز رپورٹر )نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب ،میاں خالدحبیب ایڈووکیٹ،وسیم ممتاز ممتازایڈووکیٹ، فداحسین ہاشمی ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میںکہاہے کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں مل جل کر باہمی مفاہمت ومشاورت سے کام کریں۔معاشی منصوبہ بندی کا مقصد سیاسی مفادحاصل کرنے کے بجائے، قومی مفادکو مقدم رکھناہوگا۔یہ معاملہ ملک وقوم کی ترقی وخوش حالی ،سودی نظام سے نجات،روزگارکی بحالی،معیشت کی ترقی،صنعتیں وتجارتی اداروں کو فعال بنانے کے لئے ہوناچاہیے ۔سیاست کو سیاست کی طرح کیاجائے۔