اورنگی ٹائون کے برساتی نالوں کی صفائی ستھرائی کی جائے: محمد کلام
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ماشا ء اللہ ویلفیئر کمیٹی گلشن ضیاء اورنگی ٹائون بلاک Aکے صدر محمد کلام نے کہا کہ اورنگی ٹائون کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔مون سون کی آمد ہے مگر برساتی نالوں کی صفائی ستھرائی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔تمام برساتی نالوں کی صفائی ستھرائی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔