تھیلیسمیا ٹیسٹ قانون پر عملداری کی سخت ضرورت ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی ( نیوز رپورٹر) شادی سے قبل تھیلی سمیاء کے قانون پر عملداری کی سخت ضرورت ہے پاکستان کا یہ المیہ ہے کہ قوانین تو بنالیے جاتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کے لیے کارروائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے چھوٹی مشکلات بھی بڑے مسائل میں تبدیل ہوجاتی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فاروق ستار نے ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو بھی تھیلسمیاء جیسا مہلک مرض لگ چکا ہے جس کا تدارک ضروری ہے تاکہ ملک میں سیاسی صورتحال میں بہتری لائی جاسکے ، معروف گلوکار محمد علی شہکی نے کہا کہ تھیلسمیاء کے مرض کی روک تھام کے لیے آگاہی بہت ضروری ہے اس کام کے لیے ہمیں اپنے آپ کو اعزازی طور پر پیش کرنا چاہیے یقینا جولوگ یہ کام کررہے ہیں وہ مبارک باد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ تھیلسمیاء کے بچوں کا دکھ ان کے والدین ہیں محسوس کرسکتے ہیں کے ان کے پھول جیسے بچے ایک غلطی کی وجہ سے اس مرض کا شکار ہوگئے ہیں ۔ معروف مزاحیہ اداکار کاشف خان نے کہا کہ آج یہاں آکر اندازہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری زندگی کتنی سہل اور آسان بنائی ہے اور ہمیں صحت کی دولت سے نوازا ہے ان معصوم بچوں کی خوشیوں میں شریک ہونا ایک صدقہ جاریہ ہے اور آخرت میں ہمارے لیے توشہ آخرت ثابت ہوگا ۔اس موقع پر شرکاء نے تھیلسمیاء کے مریض بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے ، تقریب سے ہیلپ انٹرنیشنل کے چیئرمین رئوف تابانی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عارف علی، افتخار غزالی ، سید محمد اصغر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، تقریب کے آخر میں محمد علی شہکی نے تھیلیسمیاء کے بچوں کے ساتھ قومی نغمے گاکر سماں باندھ دیا ۔