نوجوان جہد مسلسل کاعملی نمونہ ہوتے ہیں، علامہ سعیدرضابغدادی
کراچی (نیوز رپورٹر )تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈائریکٹرکورس حافظ علامہ سعیدرضابغدادی نے کہا قرآن سے ٹوٹاہواتعلق بحال کرناہوگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے کراچی میںمنعقدہ عرفان القرآن کورس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں اصلاح معاشرہ ،قیام امن اور تعمیر وطن کی جدوجہد میں شریک ہے، ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس میں بیک وقت مذہبی ،اخلاقی، تعلیمی، سماجی اور سیاسی کاموں میں شریک ہو کر نوجوان ملک و قوم کی بہترین خدمت کر سکتے ہیں، تحریک منہاج القرآن کے نوجوان ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے امن و محبت کو عام کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، اخلاق، کردار ،محبت ،امن علم منہاج القرآن یوتھ لیگ کا طرہ امتیاز ہے۔ اس موقع پرعلامہ محمودمسعود،مرزاجنید علی ،ثناحفیظ ،انعم ذاکر ،طوبیٰ سلمان اوردیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ امن ،محبت اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کی جدوجہد کی ہے، منہاج القرآن ایک ایسا پرامن پلیٹ فارم ہے جس میں شامل ہو کر نوجوان تعمیر وطن کی عظیم جدوجہد اور معاشرے کی اصلاح کا فریضہ انجام دے رہے ہیں،علامہ محمودمسعونے کہا کہ ہر زندہ قوم تحریک اور نظریہ نوجوانوں پر خصوصی توجہ دیتا ہے، افکار و نظریات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہمیشہ نوجوان طبقے نے ہی بنیادی کردار ادا کیا ہے، نوجوان بلند حوصلوں کے پیکر، جہد مسلسل اور جفا کشی کاعملی نمونہ ہوتے ہیںانہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ ملک و قوم کا سرمایہ اور کل آبادی کا 60فیصد ہے، یقینا یہ نصاب نوجوانوں کی علمی، روحانی،اخلاقی اور تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔