حیدرآباد‘ ٹرین حادثے کی ذمہ داری ڈرائیور پرڈالنا زیادتی ہے: منیر عباسی ایڈووکیٹ
کراچی(سٹی نیوز) ریلوے ورکرز الائنس کے مرکزی چیئرمین منیر عباسی ایڈووکیٹ نے حیدرآباد کے قریب جناح ایکسپریس کے حادثے پر ریلوے منسٹر اور ریلوے افسران کی جانب سے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو قرار دینے پر کہا کہ ابھی تو انکوائری کمیٹی بھی تشکیل نہیں دی گئئی اور اس سے پہلے ہی ڈرائیور پر ذمہ داری ڈال دی گئی جس کی ہم مذمت کرتے ہیںاور مطالبہ کرتے ہیں کہFGIR اس حادث کی مکمل انکوائئری کرائے تاکہ اصل حقائق قوم کے سامنے آسکیں۔