مولانا منظور شاہ ہمدانی کے انتقال پر جما عت اہلسنّت کا اظہار تعزیت
کراچی (نیوزرپورٹر) دارالعلوم قمر الاسلام سلیمانیہ کلفٹن کے بانی مولانا ابو لحسن منظور شاہ ہمدانی کے انتقال پر جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری ،مولانا ابرار احمد رحمانی،علامہ عبد الحفیظ معارفی،مولانا سید عبد الوہاب قادری، مولانا سید عبد القادر شیرازی،مولانا کامران قادری،مفتی فیض الہادی،مولانا سید عبد الحق سیفی ،سید رفیق شاہ نے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے بخشش و مغفرت بلندیٔ درجات اور سوگواروں کیلے صبر جمیل کی دعا کی۔نیز مرحوم کی میت تدفین کیلئے ان کے آبائی گائوں روانہ کر دی گئی ہے۔