سینئر فوٹو جرنلسٹ امجد حسین کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریب
راولپنڈی(جنرل رپورٹر )سینئر فوٹو جرنلسٹ امجد حسین کی والدہ کے انتقال پر رہنما عوامی تحریک وترجمان مرکزی سیرت میلاد کمیٹی غلام علی خان نے دلی تعزیت کااظہار کیا اور پارٹی کے سینئر رہنماوں کی جانب سے تعزیتی پیغام بھی پہنچایا، گزشتہ روز مرکزی جامع مسجد میں امجد حسین کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب میں عوامی تحریک کے رہنما غلام علی خان نے وفد کے ہمراہ شرکت کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ خطیب حافظ اقبال رضوی،حکیم محمود سہارنپوری،ابن رضوی،یاسر اقبال رضوی اور دیگر معززین شہر نے شرکت کی،اور امجد حسین کی والدہ کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔