وزیراعظم نے ایمنسٹی سکیم دیکر سرمایہ کاروںکو آسان راستہ دیا ہے:ایم شاہ زید خان
لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایمنسٹی سکیم دیکر سرمایہ کاروں،تاجروں،صنعت کاروں کے سرمایہ کو محفوظ بنانے کا ایک آسان راستہ دیا ہے جس سے تاجر برادری بھرپور فائدہ اٹھا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں اس کیلئے وزیراعظم نے 30 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے اس کے بعد موقع نہیں ملے گا۔