فیروزوالہ میں مسافر رکشوں کی بھرمار ، نظام ٹریفک درہم برہم
فیروزوالہ (نامہ نگار) شاہدرہ فیروزوالہ، کو ٹ عبدالمالک اورراناٹائون میں مسافر رکشوں کی بھرمار ، نظام ٹریفک درہم برہم، جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ ز قائم، کاروباری مراکز اور بازاروںکے باہر بھی رکشہ مالکان نے ڈیرے ڈال لئے، شہریوں کو آمد و رفت میں دشواریوں کا سامنا، کاروباری حلقے بھی شدید تشویش کا شکار، کاروبار متاثر ہونے کا دہائی ، تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں جگہ جگہ قائم غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز کے باعث بازاروں اور کاروباری مراکزکے باہر سارا دن رکشائوں کا تانتا بندھا رہتا ہے جس کے باعث شہریوں کا پیدل گزرنا تک محال ہوچکا ہے خصوصاً خواتین اور سکولز و کالجز کی طالبات کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے دوسری طرف رکشائوں کی بھرمار کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کا نظام بھی بری طرح غیر فعال ہے رکشہ ڈرائیورز جہاں چاہے جس وقت چاہے رکشہ کھڑا کرکے مسافروں کو بٹھاتے اور اتارتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں ٹریفک پولیس کا بھی کوئی خوف نہیںاور نہ ہی انہیں ٹریفک کی روانی میں خلل کا پیدا ہونے کا احساس ہے شہریوں نے اعلی ٰ حکام سے سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور ہنگامی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔