کاہنہ:مزدا کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ کے علاقہ کاچھاکے قریب مزدا کی زد میںآکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، تفصیلات کے مطابق کاچھاکا رہائشی 15سالہ زوہیب گذشتہ شام موٹرسائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتار مزدا ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، شہریوں نے سڑک پر سپیڈ بریکر نہ بنانے پر نشتر ٹاون انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا اور ٹریفک جام کر دی۔