بلوچستان اسمبلی، اپوزیشن، حکومتی ارکان میں نوک جھونک، ایوان مچھلی بازار بن گیا
کوئٹہ(اے این این) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ روز اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان نوک جھونک کا سلسلہ جاری ،ایوان مچھلی بازار بن گیا ، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل کی صدارت میں شروع ہوا تو اپوزیشن اور حکومتی ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ،صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے کہا کہ اپوزیشن واضح کرے کہ حکومت میں ہے یا اپوزیشن میں ، پی ایس ڈی پی سے حصہ بھی لیتے ہیں اور حکومت پر تنقید بھی کرتے ہیں،جس پر رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے کہاکہ ہم اپنے حقوق کیلئے لڑ رہے ہیں بلوچستان کے عوام کو معلوم ہے کہ کیسے راتوں رات پارٹی بنتی ہیں اور حکومت بنا کر اپوزیشن ارکان کو نظر انداز کرتے ہیں ۔