امریکہ طالبان مذاکرات ہفتے سے قطر میں شروع ہوں گے، فریقین کا افغانستان سے افواج کے انخلاء کیلئے ٹائم فریم طے کرنے کا عزم
کابل (نیشن رپورٹ) امریکہ اورطالبان کے مابین مذاکرات کا ساتواں رائونڈ ہفتے کو قطر کے دارالحکومت دوہا میں شروع ہوگا جس میں افغانستان سے امریکی اور اتحادی افواج کے انخلاء کا ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔ مذاکرات میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ افغانستان کی سرزمین سے افواج پر حملے نہیں کئے جائیں گے۔ طالبان کے پولیٹکل آفس دوہا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک بار انخلاء کیلئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا گیا تو مذاکرات خودبخود اگلے مرحلہ میں داخل ہوجائیں گے۔