عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے، کراچی کو جنوبی ایشیا کا خوبصورت شہر بنائیں گے:شہبازشریف
مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف نے مزار قائد پر حاضری دیاور فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔ میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف کاکہناتھا کہ مسلم لیگ قائد اعظم کے افکار اور سوچ کی امین ہے،الیکشن میں کامیابی کے بعد صحیح معنوں میں قائد کا پاکستان بنائیں گے،پاکستان کو فلاحی ریاست میں بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،کراچی کو جنوبی ایشیا کا خوبصورت شہر بنائیں گے۔
شہبازشریف اس سے قبل سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے شہبازشریف کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں عارف حبیب،حاجی جان محمد،طارق عبداللہ،،علی یوسف اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔اس موقع پر مسلم لیگ نون کے صدر نے پارٹی کے معاشی ایجنڈے پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اقتدار میں آکر تاجر دوست پالیسیاں بنائی جائیں گی جب کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔