مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء چودھری نثار نے نیب کے ہاتھوں این اے 59سے اپنے حریف کی گرفتاری کی مذمت کردی ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے اس اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے انجینئر قمر الاسلام کی گرفتار ی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما ءچودھری نثار نے کہا ہے کہ نیب کا یہ اقدام قابل مذمت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے اس اقدام سے الیکشن متنازعہ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ایک امیدوار کو گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ یاد رہے کہ راجہ قمر اسلام کو مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے اور وہ این اے 59میں چودھری نثار کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024