قمرالاسلام کی گرفتاری پر افسوس ، انفیکشن کیوجہ سے کلثوم نواز کی صحت میں بہتری نہیں آئی: نواز شریف

Jun 25, 2018 | 22:09

ویب ڈیسک

  لندن : مسلم لیگ (ن) کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ انفیکشن کی وجہ سے کلثوم نواز کی صحت میں بہتری نہیں آئی، قمرالاسلام کی گرفتاری پر افسوس ہوا ہے، اس معاملے پر مزید معلومات لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ انفیکشن کی وجہ سے کلثوم نواز کی صحت میں بہتری نہیں آئی، نیب کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 59 سے امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری پر افسوس ہوا ہے، اس معاملے پر مزید معلومات لیں گے، صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ برطانوی اخبار پرہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے جس کا نواز شریف نے جواب دینے سے گریز کیا۔

مزیدخبریں