عام انتخابات 2018 کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا دسواں انتخابی منشور تیارہوگیا۔ چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹو زرداری 28 جون کو منشور جاری کریں گے۔پیپلزپارٹی کے منشور کا بنیادی سلوگن بلاول بھٹو زرداری نے خود تیار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پارٹی منشور کی تیاری کے حوالے سے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ایک اجلاس کے دوران پارٹی کے بنیادی نعرہ “روٹی کپڑا اور مکان ” کو ادھورا شعر قرار دیتے ہوئے اس میں ” صحت ، تعلیم ، سب کو کام” کا مصرعہ خود لگایا ہے۔بلاول بھٹو اٹھائیس جون کونیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے ذریعے منشور سامنے لائیں گے، پی پی پی کا یہ دسواں انتخابی منشور ہوگا، پہلا منشور انیس سو ستر کے انتخابات میں جاری ہوا۔ پی پی پی کا پہلا انتخابابی منشور ذوالفقار علی بھٹو نے جاری کیا، محترمہ بینظیر نے چھ منشور دئیے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی پی پہلا انتخابی منشور ، بلاول بھٹو نے خصوصی دلچسپی سے بنایا-سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر ترجمان چیئرمن پی پی پی کا کہنا ہے کہ چیئرمن بلاول نے منشور میں انقلابی اقدامات دئیے ہیں۔ پی پی پی کا انتخابی منشور پسے ہوئے محروم طبقات کا منشور ہے،منشور میں معاشرے کے تمام طبقات کے مسائل کا حل دیا گیا ہے، پی پی پی واحد جماعت ہے جس منشور انتخابات کیلئے عمل کرنے کیلئے دیتی ہے،منشور میں جو بھی وعدہ کریں گے، چیئرمن بلاول کی قیادت میں وہ وعدہ پورا کر کے دکھائیں گے-
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024