انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی، مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ،یورو اور برطانو ی پاونڈ کی قدر میں بھی اضافہ
پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر2پیسے کم ہو گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید121.52روپے سے کم ہو کر121.50روپے اور قیمت فروخت 121.62روپے سے کم ہو کر121.60روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 124روپے سے بڑھ کر124.20روپے اور قیمت فروخت 124.50روپے سے بڑھ کر124.70روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.25روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 142روپے سے بڑھ کر143.25روپے اور قیمت فروخت 144روپے سے بڑھ کر145.25روپے ہو گئی اسی طرح70پیسے کے اضافے سے برطانو ی پاونڈ کی قیمت خرید 162روپے سے بڑھ کر162.70روپے اور قیمت فروخت 164روپے سے بڑھ کر164.70روپے پر جا پہنچی
#/S