اپیلیں مسترد ،عمران خان کے این اے 131لاہور سے بھی کاغذات نامزدگی منظور ،سعدرفیق کے مقابلے میں الیکنش میں حصہ لیں گے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے این اے 131لاہور سے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں ۔ الیکشن ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ سنادیا ہے ۔ این اے 131سے عمران خان ن لیگی رہنماء خواجہ سعدرفیق کے مقابلے میں الیکنش میں حصہ لیں گے ۔ یاد رہے کہ این اے 131سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر نے ہی منظور کئے تھے مگر اس کے خلاف مدثر چوہدری ایڈووکیٹ اور جہانگیر ٹوگر نے اپیل کی اور موقف اختیار کیا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، اپنے کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے اپنے اہل خانہ کے مکمل کوائف نہیں دیئے اور نہ ہی اپنی نئی بیوی کے اثاثوں کا ذکر کیا ہے ۔ سماعت کے دوران الیکشن ٹریبونل نے یہ اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو بحال رکھا ہے ۔ ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ ہی تھا کہ عمران خان این اے 131سے الیکشن لڑنے کے اہل ہیں ۔