تحریک لبیک یا رسول اﷲ کا مقصد کلمہ کی روشنی میں تکمیل پاکستان کی منزل حاصل کرنا ہے قاری ناصر میاں‘ مولانا عبدالعلیم و دیگر
ملتان (نامہ نگار خصوصی) تحریک لبیک یارسول ؐ اللہ کے زیراہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں مسجد پھول ہٹ سے چوک حسین آگاہی تک ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کی قیادت صاجزادہ قاری ناصر میاں خان، این اے 155 کے امیدوار مولانا عبد العلیم جلالی، صوبائی حلقہ 216کے امیدوار محمد وقاص رضا قادری، صوبائی حلقہ 214کے امیدوار رائو نعمان نے کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک یارسول ؐ اللہ کامقصدکلمہ کی روشنی میں تکمیل پاکستان کی منزل حاصل کرناہے اور عقائد اسلام اور نظریات اہلسنت و جماعت پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے ان کے فروغ کے لئے کمربستہ رہنا، ارکان اسلام کی پابندی کرتے ہو ئے اوروں کو ان کی تبلیغ کرنا ، نظریہ پاکستان اور پاکستان کے اسلامی تشخص کی حفاظت کرتے ہوئے پاکستان کو اسلامی فلاحی سلطنت بنانا جس میں ہر کسی کے لئے عدل و انصاف، تعلیم ،روزگاراور علاج معالجے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔