یو سی حسن آباد کے سابق ناظم رانا ریاست‘ رانا باسط کی تحریک انصاف میں شمولیت
ملتان (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام یو سی نمبر 11 حسن آباد میں سابق ناظم رانا ریاست اور رانا باسط نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی سابق ناظم رانا ریاست اور رانا باسط نے کہا کہ ہم این اے 156 سے امیدوار مخدوم شاہ محمود قریشی این اے 155 ملک عامر ڈوگر او ر پی پی 215 سے امیدوار سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیں گے اور انہیں یو سی نمبر 11 حسن آباد سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا اس موقع پر پی پی 215 سے امیدوار سابق ایم پی اے حاجی جاوید اختر انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجہ میں ملک و قوم کو سنگین معاشی بحرانی صورتحال کا سامنا ہے ان حالات میں ملک و قوم کو عمران خان جیسی سچی اور کھری قیادت کی ضرورت ہے عوام آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ساتھ دیں اس موقع پر رشید گجر اسد نیازی وائس چیئرمین ثناء امین ذوالفقار علی حاجی شعیب اللہ دتہ چھندو دیگر علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔