فیروز والا: خان پور نہر کے قریب نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل
فیروز والا (نامہ نگار) لاہور روڈ کی آبادی خان پور نہر کے قریب نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ایک شخص کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی نعش سڑک کے کنارے پھینک دی اور فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ راہگیروں نے نہر کے قریب خون میں لت پت پڑی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس فیکٹری ایریا نے مقتول کی نعش قبضہ میں لے کر نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 52 سال کے قریب ہے۔ ملزمان نے مقتول کو کسی اور جگہ قتل کرنے کے بعد اس کی نعش نہر کی پٹری کے قریب لا کر پھینک دی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت نہ ہو سکی۔