موٹروے پولیس کا مقصد عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے: کامران عادل
فیروزوالہ (نامہ نگار) ایس ایس پی موٹر وے پولیس سیکٹر9 سائوتھ کامران عادل نے سائوتھ سیکٹر کے افسران کو لائن ڈائمیشن روڈ ڈیوائیڈر‘ اوور لوڈنگ چارجنگ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی مہم شروع کرنے کی تائید کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی کامران عادل نے کہا کہ موٹروے پولیس کامقصد عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔ عوام اور ڈرائیور حضرات کو چاہیے کہ وہ موٹروے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔