تھانہ فیکٹری ایریا میں 40 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 40سالہ نوجوان ہلاک ہو گیا پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز فیکٹری ایریا کے علاقہ غازی روڈ پر ملک نواز اور کاشف کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر ملک نواز نے طیش میں آکر کاشف پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے کاشف موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم ملک نواز موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔