مرحلہ اطاعت
خودی کی تربیت میں پہلا مرحلہ اطاعت ہے اسی لئے اسلام کے معنی ہیں احکام شرع کی بلاچون و چرا اطاعت کرنی۔ جب انسان احکام شرع کی اطاعت کرتا ہے تو اس میں اختیار کا رنگ پیدا ہو جاتا ہے یعنی حقیقی آزادی (حریت) احکام الٰہی کی تعمیل سے پیدا ہوتی ہے۔(یوسف سلیم چشتی سے ملاقات میں اظہار خیال)