اولڈ ایج ہوم
چند روز قبل کسی کام سے میرا ایک اولڈ ایج ہوم جانے کا اتفاق ہوا تو یہ دیکھ کر آنکھیں نم ہوگئیں کہ وہ کس قدر اکیلے ہیں، اپنے جیسی روداد رکھنے والے درجن بھر لوگوں کے ساتھ رہ بھی ان کے چہروں پر وہ اداسی، وہ اکیلاپن چھایا ہوا ہے کہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے-انہوں نے جن کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی انہی لوگوں نے ان کو گھروں سے کسی پرانے سامان کی مانند باہر نکال کھڑا کیا - شاید کسی نے سچ کہا ہے کہ والدین جیسا کوئی اور اس دنیا میں موجود نہیں، اس کی مثال یہ ہے کہ اتنا برا ہونے کے باوجود بھی وہ صرف اپنے بچوں کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے اور ان کی واپسی کے لیے دعائیں کرتے ہیں، نا جانے کس مٹی کے بنے ہوئے ہیں یہ لوگ-ان کو ہم سے کچھ نہیں چاہیے سوائے چند میٹھے بول اور ہمارے کچھ وقت کے، ہمارے لاکھ مسائل کہی مگر والدین ہونے کی حیثیت سے ان کا اتنا حق تو ہے کہ ان سے ملا جائے، میں جانتی ہوں کہ وہ آپ کے حقیقی والدین نہیں ہیں، مگر پھر بھی وہ آپ کے منتظر ہیں، یقین جانیں اس خوشی کا کوئی نعم البدل نہیں جو آپ کے وقت سے ان کو مل سکتی ہے ۔(ماہم انیس ۔کراچی)