ناہیداختر یونیورسٹی کادرجہ رکھتی ہیں: گلوکارہ شبنم مجید
ناہیداختر یونیورسٹی کادرجہ رکھتی ہیں: گلوکارہ شبنم مجید
لاہور (کلچرل رپورٹر) موسیقی سے وابستہ لوگوں نے معروف گلوکارہ ناہید اخترکی طویل عرصہ بعد شوبزمیںواپسی کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ نیک تمناﺅںکااظہار کیا ہے۔گلوکارہ شبنم مجید نے کہاکہ ناہیداختر یونیورسٹی کادرجہ رکھتی ہیںان کی واپسی سے نئے گلوکاربھی مستفیدہونگے۔گلوکار ہ صائمہ جہاںنے کہاکہ ناہید اخترکی آوازآج بھی پرکشش ہے انھیں عوام کی جانب سے بے پناہ پذیرائی ملے گی۔ گلوکارشوکت علی نے کہاکہ ناہید اختربے شک ان کی جونیئرہیںمگر وہ ان کا احترام کرتے ہیں۔ان کی دعا ہے کہ گلوکارہ کوماضی کی طرح ایک بارپھر کامیابی ملے۔