لاہور(خصوسی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا ہے کہ اقتدار کی بندر بانٹ نے عوام کو چہروں کی تبدیلی کے سوا کچھ نہیں دیا۔پاکستان میں اہم عہدوں پر تقرری کا میرٹ زرداری سے وفاداری تک محدود ہوکررہ گیا ہے۔امیرجماعت اسلامی لاہور امیرالعظیم نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستانی شہریوں کے نادرا ریکارڈ شیئر کرنے کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیںاگرایسا ہے تو پھر کسی شہری کی زندگی محفوظ نہیں رہے گی سی آئی اے کسی کوبھی اٹھاسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ریمنڈڈیوس کورہاکرنے ،ڈاکٹرعافیہ صدیقی کاسوداکرنے، ڈرون حملوں کی اجازت دینے اورسلالہ چیک پوسٹ کے شہداءکامقدس خون بھلادینے کے بعداب 18کروڑ عوام کاذاتی ڈیٹاامریکہ کوسونپ کرغداری کامرتکب ہورہی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38