لاہور (اپنے نمائندے سے) ایل ڈی اے صوبائی دارالحکومت کے تمام ماتحت سرکاری محکموں میں کرپشن کے حوالے سے سبقت لے گیا۔ کوئی کام بغیر رشوت دیے ممکن نہیں رہا اور محکمہ کے حکام صرف اخباری بیانات کی حد تک ریلیف دے رہے ہیں۔ ایل ڈی اے میں روزانہ سینکڑوں جانے والے سائیلین کا کہنا ہے کہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے لے کر فائلوں کی ٹرانسفر سمیت دیگر نوعیت کے کسی کام کے لئے محکمہ کے کرپٹ پٹواری اور ایل ڈی اے کے بڑے افسروں سے ملے ہوئے ملازمین سرعام نذرانہ مانگتے ہیں۔ ون ونڈو آپریشن مزید خرابیاں پیدا کر رہا ہے مگر بدقسمتی سے وزیراعلیٰ پنجاب اس محکمہ کی ماہانہ 10کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38