عبدالقادر گیلانی کی ملتان آمد پر کارکنوں کی ہوائی فائرنگ پنجاب حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی: پیپلزپارٹی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات میاں شمس نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبدالقادر گیلانی کو دی گئی سکیورٹی واپس لے لی ہے یہ سکیورٹی انہیں طالبان کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں پر دی گئی تھی۔عبدالقادر گیلانی ملتان پہنچے تو پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر زبردست ہوائی فائرنگ کی گئی