اسلام آباد / واشنگٹن (آئی این پی) پاک فوج نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کو عہدے سے ہٹانے میں کسی قسم کے کردارکی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے امریکہ سے سامنے آنے والے الزامات من گھڑت کہانیوں پر مبنی ہیں جو دونو ں ممالک کےلئے اچھے سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔پاک فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکی اخبار”دی واشنگٹن ایگزامینر“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فوج پر مختلف عسکریت پسند گروپوں، حکومتی شاخوں اور سیاسی جماعتوں کو کئی سالوں سے اپنے فائدے کےلئے استعمال کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں اب فوج پر یوسف رضا گیلانی کو ہٹانے کےلئے عدالتوں سے تعاون کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔ فوجی عہدیدار نے واضح کیاکہ یوسف رضاگیلانی کے اقتدار سے ہٹنے کا سبب بننے والے واقعات میں فوج کا کوئی کردار نہیں۔ عہدیدار نے کہاکہ پہلے ہم پر حکومت کے ساتھ ملی بھگت اور اب حکومت کو ہٹانے کےلئے عدالتوں کے ساتھ ملی بھگت کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ ہم کسی فرد کے نہیں بلکہ ملک کے آئین کے وفادار ہیں اگر ہم اپنے دائرہ اختیار سے تجاوزکرتے ہیں تو ہمیں اور ملک کے آئین کونقصان پہنچے گا۔ اس لئے ہم ایسا نہیں کریں گے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024