اپر دیر: سرحد پار سے حملہ‘6 سکیورٹی اہلکار‘11 شدت پسند جاں بحق ‘ پاکستان کا افغانستان سے احتجاج
اپر دیر (نوائے وقت رپورٹ) اپر دیر میں افغان سرحد سے شدت پسندوں نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی گشتی پارٹی پر حملہ کر دیا جس میں 6 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں گیارہ شدت پسند مارے گئے۔ یہ ایک ہفتے میں سرحد پار سے ہونے والا دوسرا حملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد بعض سکیورٹی اہلکاروں سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ سکیورٹی اہلکار افغان سرحد پر گشت کر رہے تھے۔ تحریک طالبان پاکستان نے اپر دیر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داریاں قبول کر لی ہے جبکہ ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ جاں بحق ہونےوالے فوجیوں کی تعداد دس ہے۔