ملک میں گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، ایک سو اکہتر میگاواٹ کے چھ پاور یونٹس مختلف وجوہات کے باعث بند ۔
وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق پانچ پاور یونٹس فیول کی عدم دستیابی جبکہ ایک تکنیکی وجوہات کے باعث بند ہے۔ تیل کی عدم فراہمی کے باعث بند ہونے والے یونٹس میں سے کیپکو سے دو سو باسٹھ،سیف سے ایک سو پانچ، سفائر سے دو سو نو، اورینٹ سے ایک سو چھ اور ہیلمور سے دو سو سات میگاواٹ پیداوار معطل ہے جبکہ کیپکو کا دو سو بیاسی میگاواٹ پیداوری صلاحیت کا ایک یونٹ تکنیکی خرابی کے باعث بند ہے اور آئندہ دو روز تک صورتحال میں بہتری کی کوئی امید نہیں۔