صدر آصف زرداری کے آئینی استثنیٰ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر، درخواست میں صدر کے دو عہدوں کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ میں درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل دوسو اڑتالیس کے تحت صدر نے جو استثنٰی حاصل کیا ہوا ہے وہ بدنیتی کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواستگزار نے عدالت سے استثنیٰ فوری طورپر ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل تینتالیس کے تحت صدر دو عہدے بھی نہیں رکھ سکتے جبکہ آصف زرادری صدر بھی ہیں اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین بھی۔ صدر نے دو عہدے رکھ کر آئین کی خلاف ورزری کی ہے لہذا انہیں عہدے سے الگ کیا جائے۔