ماں، بیٹی، باپ بیٹے سمیت12 افراد جاں بحق
ملتان،کبیروالا، باگڑ سرگانہ، کوٹ اسلام، مظفر گڑھ ، کوٹ ادو(جنرل رپورٹر، نامہ نگار، خبر نگار) حادثات میں ماں بیٹی، باپ بیٹے سمیت 12 افراد جاں بحق ملتان سے جنرل رپورٹرکے مطابق فیصل آبادکے رہائشی 67سالہ سجاد اپنے بیٹے 38سالہ اشفاق اور عمران کے ہمراہ دو مختلف موٹر سائیکلوں پر سوار جارہے تھے کہ کائیاں پور کے قریب تیزرفتار کارنمبر ANH/955 بی ایم ڈبلیونے پیچھے سے ہٹ کیاجس کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکلوں پر سوار سجاد, اشفاق اور عمران شدید زخمی ہوگئے،سجاد اور اشفاق جو دونوں باپ،بیٹا تھے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالق حقیقی جاملے جبکہ کارڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو1122کی مدد سے دونوں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹا اور زخمی کو نشتر ہسپتال داخل کروایاگیا اور موقع سے کار قبضے میں لیکر فرار ہونے والے ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔کبیروالا، باگڑ سرگانہ، کوٹ اسلام سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز اڈا 25 پل کے نزدیک تیز رفتاربے قابو مزڈالے نمبر ی9629 در با ر پر حاضری کے بعدگھر واپس جانے والے سڑک کنارے کھڑے موٹر سائیکل رکشا ء پر چڑھ دوڑا ، حادثہ میں رکشہ میں سوا ر سات سالہ بچہ اویس ولد محمد یسین سکنہ ریحانہ سہو موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ اسکی والدہ اورسمیت دیگر چا ر افراد زخمی ہوگئے ،متاثرہ خاندان در با ر سلطان باہوسے حاضری کے بعد گھر واپس جانے کے دوران سڑک کنارے کھڑے گر می کی حدت مٹانے کی کو شش میں کولڈڈرنکس پی رہے تھے، باٹی بنگلہ موڑ کے بزدیک موٹر سائیکل میں چادر پھنس جانے سے ماں بیٹی موٹر سائیکل سے سڑک پرآن گریں اس دوران سر و ں پر شدیدچوٹیں آنے سے دونوں ہسپتال لیجاتے راستے میں خالق حقیقی سے جاملیں، مزید برآں سردار پور کے نزدیک کار اورموٹر سائیکل میں ٹکرسے تین موٹر سائیکل زخمی ہوگئے جنہیں اطلاع ملنے پرریسکیو1122نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبیروالا منتقل کردیا ۔ مظفرگڑھ سے خبرنگارکے مطابق تھرمل بائی پاس روڑ پر تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18سالہ محمد شاہد والد پیربخش سر پر گہری چوٹیں آجانے سے موقع پر ہی جابحق ہوگیا ۔کوٹ ادوسیخبر نگارکے مطابق وارڈ نمبر 9 کوٹ ادو کے رہائشی حاجی غلام مرتضیٰ بھٹہ کا نوجوان بیٹا، سینئر صحافی طارق اسماعیل بھٹہ کا بھانجا محمد بھٹہ گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار نورشاہ روڈ پر جا رہا تھا کہ ٹی پی لنک کے قریب موٹر سائیکل کا پچھلا ٹائر پھٹ گیا اور تیز رفتاری کی وجہ سے وہ موٹر سائیکل کی رفتار پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے پختہ روڈ پر گر گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے خان پور کا رہائشی60سالہ غلام شبیر دم توڑ گیا۔اوچ شریف میں 3کاروں کے ٹکرانے سے عظیم خان چل بسے راجن پور میں 2موٹر سائیکلوں کے تصادم میںاحمد حسن، عبدالرحمان اور محمد آیان دم توڑ گئے۔