بیوی کا قتل قانون کے شکنجے میں آگیا، مقدمہ درج
در یا خان مری (نامہ نگار)در یا خان مری گزشتہ روز چھری سے گلا کاٹ کر بیوی کو قتل کرنے والے سلیمان ملک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آر لڑکی کے والد منظور احمد ملک کی مدعیت میں درج ہوئی تفصیلات کے مطابق در یا خان مری وارڈ نمبر چار میں گزشتہ روز بیوی کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کرنے والے سلیمان ملک کے خلاف لڑکی کے والد محمد منظورِ ملک کی فریاد پر در یا خان مری تھانے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی لڑکی کے والد منظور ملک نے کیس میں موقف اختیار کیا کہ میری بیٹی حاجراں اپنے گھر والوں سے فون پر بات کرتی تھی جس پر اس کے شوہر نے شک کیا اور اس کو چارپائی سے باندھ کر اس پر تشدد کیا اور چھری سے گلا کاٹ کر اس کو قتل کر دیا جب ہم اس کے گھر پہنچے تو ملزم میری بیٹی کو قتل کر چکا تھا اور پولیس نے آلہ قتل بھی برامد کر لیا تھا واضح رہے کہ گزشتہ روز بیوی کا گلا کاٹنے کے بعد ملزم سلیمان ملک خود تھانے میں پیش ہو گیا تھا۔