وزیراعلیٰ نے پی پی 235 میں ترقیاتی منصوبے منظور کرکے دل جیت لیے: نواب احسن
ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رکن صوبائی اسمبلی علی رضاخان خاکوانی کی درخواست پر حلقہ پی پی235میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کر تے ہوئے جگہ مختص کر کے فنڈز جاری کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں پورے حلقہ میںبلاتفریق ترقیاتی کام کروانے تحریک انصاف کا مشن جاری ہے رکن صوبائی اسمبلی علی رضا خان خاکوانی اور رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی نے عوام دوست لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ان خیالات کااظہار نواب احسن خان خاکوانی ،سابق وائس چیئر مین نذیر احمد خان پٹھان ، رجب علی شیخ ، چوہدری یامین کمبوہ ،ملک محمد لطیف نے کیا۔انہوں نے کہا کہ چک نمبر124ڈبلیو بی میں 50کروڑروپے کی لاگت سے ٹراما سنٹر ،چک نمبر145ڈبلیوبی دوکوٹہ میں گرلز کالج سمیت دیگر بڑے منصوبے شامل ہیں۔