رنجش، پولیس ڈرائیورکی بیٹوں کے ہمراہ مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ، میاں بیوی زخمی
وہاڑی(کرائم رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت) دیرینہ رنجش کا شاخسانہ،آئی جی آفس میں تعینات ڈرائیور کی بیٹوں کے ہمراہ مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ،کار فائرنگ سے بچتے ہوئے درخت سے جا ٹکرائی،حادثہ میں میاں بیوی شدید زخمی،متاثرین کی انصاف فراہم کرنے کی اپیل واقعات کے مطابق پولیس تھانہ صدر کی حدود اڈا پپلی کے قریب آئی جی آفس کے ڈرائیور رانا طارق نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین کی بارات میں شامل گاڑی پر فائرنگ کردی متاثرہ رانا عدنان نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی فائزہ اور بچوں کے ہمراہ لاہور سے اپنے رشتہ داروں کی شادی میں شرکت کیلئے وہاڑی آئے ہیں اڈا پپلی کے قریب بارات کے ساتھ جارہے تھے کہ بارات میں شریک ان کے دیرینہ مخالف آئی جی آفس میں تعینات ڈرائیور رانا طارق اور اس کے بیٹے ماجد اور عاطف شراب کے نشہ میں دھت ہوکر ہمیں روڈ پر تنگ کرنے لگے جس پر میں نے بارات چھوڑ کر واپسی کی راہ اپنائی تو رانا طارق نے ہماری گاڑی پر سیدھی فائرنگ کردی فائرنگ سے بچنے کیلئے گاڑی کو موڑا تو گاڑی درخت سے ٹکرا گئی جس کے باعث وہ اور ان کی بیوی فائزہ شدید زخمی ہوگئے متاثرین نے بتایا کہ آئی جی آفس میں ملازم ہونے کے باعث رانا طارق کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہورہی پولیس پیٹی بھائی کی بھرپور سپورٹ کررہی ہے میری وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر حکام سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔