کرونا کی چوتھی لہر کا خدشہ‘ توبہ و استغفار کیا جائے
مکرمی! کرونا نے پوری دنیا میں پھیلا رکھی ہے۔ اب کرونا کی چوتھی لہر سر اٹھا رہی ہے۔ علاج معالجے اور ویکسین کے ذریعے اس کو شکست دینے کی کوششیں جاری ہیں تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہو پا رہی۔ اس کا سب سے بڑا علاج احتیاط ہی ہے۔ اس لیے سمجی فاصلہ رکھیں ، ہاتھوں کو بار بار دھوئیں ، ماسک پہنیں اور تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں ، توبہ و استغفار یقینی بنائیں۔ اس سے نمٹنے کا واحد علاج یہی ہے ، رب کریم اس خطرناک وائرس سے دنیا کو نجات دلائے۔ (عمر سلیم، لاہور)