اطلاعات و نشریات کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پچیس جولائی 2018ء پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک تاریخی دن ہے کیونکہ اس دن پاکستان کے عوام نے مل کر نئی سوچ کی بنیاد رکھی تھی۔انہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اس روز عام انتخابات میں اور اقرباپروری پر مبنی بدعنوان نظام کو شکست ہوئی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس بوسیدہ نظام کو قائم کرنے والوں نے صرف اپنے ذاتی مفادات کی خاطر قومی اداروں کو کھوکھلا کیا اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف برسراقتدار آئی تو ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا اور ملک کو شدید اقتصادی مسائل اور چیلنجوں کا سامنا تھا۔شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے عزم کے ساتھ اصلاحات کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے.
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024