ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 24افراد جان سےہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد5 ہزار 787 ہوگئی، ملک میں کورونا کے2 لاکھ 71 ہزار887 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے تازہ اعداد وشمار جاری کر دیے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 24 افراد جان سےہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد5 ہزار787 ہوگئی، ملک میں کورونا کے2 لاکھ 71ہزار887 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ پاکستان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 30 ہزار سے بھی کم ہو گئی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 487 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
کمانڈ سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، ملک میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 596 تک جاپہنچی ہے جبکہ گزشتہ روز 15 ہزار کے قریب مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔
پنجاب میں مہلک وبا 91ہزار 691 افراد متاثر جبکہ 2113 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد81 ہزار241 ہوچکی ہے ۔
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 800 ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2110فراد جان کی بازی ہار گئے ۔ سندھ میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ3 ہزار 297ہوچکی ہے ۔
خیبرپختون خوا میں کورونا کیسز کی تعداد 33 ہزار 071 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1170 افراد چل بسے۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد26 ہزار 869 ہوچکی ہے ۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار550 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 136 مریض چل بسے ۔ جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار899 تک پہنچ گئی ہے ۔
کورونا سے اسلام آباد میں 14ہزار821 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 162 افراد جاں بحق ہوئے۔ وفاقی دارالحکومت میں 12 ہزار139 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔
گلگت بلتستان میں 1942 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 47 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ گلگت بلتستان میں 1548افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار012 جبکہ 49 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صحتیاب افراد کی تعداد 1409 ہوچکی ہے ۔
کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 630 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، مجموعی طور پر 18 لاکھ 44 ہزار 926 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں اس وقت 2 ہزار 287 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، جن میں 242 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں جبکہ اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد1859 ہے۔ ملک بھر میں 734 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024