تعلیم گھر پروگرام کے ذریعے بچوں کو تعلیم دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے
وہاڑی(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت محکمہ ایجوکیشن کی ریویو کمیٹی تحصیل بوریوالا کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں تعلیم گھر پروگرام،انسداد ڈینگی، کلین اینڈ گرین مہم،سکولوں کو درپیش مسائل اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیم گھر پروگرام کے ذریعے بچوں کو تعلیم دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسرز اساتذہ کی تربیت اور رہنمائی کریں اے ای اوز اور ہیڈ ماسٹرز بچوں کو ہوم ورک بھی بھجوائیںڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی ایس او پیز اور انڈیکٹرز پر عملد رآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پنجاب تحفظ صارفین ایکٹ2005کی خلاف ورزی کرنے والے 8دکاندار کو28ہزار روپے جرمانے کئے گئے ہیں۔